بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں اور پنشنز میں اضافہ کردیا۔
وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ بلوچستان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیش کے مطابق کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اور گریڈ 17 اور بالائی ملازمین کی تنخواؤں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا تھا، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق سکیل 1سے 16 تک 25 فیصد ،سکیل 17 سے 22 تک 20فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانئے
محکمہ خزانہ کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کی تنخواہوں اور پنشن میں کیا جائے گا، خیال رہے خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ بجٹ کے دوران تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔