(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں بنائے گئے کئی ریکارڈ میں سے ایک اورریکارڈ ٹوٹ گیا۔
سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جن کی جارحانہ بیٹنگ کی دنیا فین ہے اور اسی وجہ سے انہیں بوم بوم کا خطاب بھی ملا، شاہد خان آفریدی کے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے دوران کئی بڑے ریکارڈز بنائے جن میں سے کچھ ریکارڈ ٹوٹ چکے اور اب ایک اور ریکارڈ ان کے ہاتھ سے چلا گیا،شاہد آفریدی نے یوں تو ٹیسٹ کرکٹ بہت کم کھیلی لیکن طویل دورانیے کی کرکٹ میں ان کے پاس ایک منفرد ریکارڈ تھا کہ اس فارمیٹ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والوں میں شاہد آفریدی سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ 86.97 کی اوسط سے 1716 رنز بنا کر سر فہرست تھےتاہم ان کا یہ اعزاز اب 15 سال بعد انگلینڈ کے نوجوان بلے باز ہیری بروک نے توڑ دیا ہے۔
ہیری بروک نے ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی پانچویں ٹیسٹ سنچری سکور کی اور اپنی ٹیم کی ججیت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 109 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تاہم اس شاندار اننگ کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ 90.7 کی اوسط سے ایک ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 23 اننگز کھیل کر 1376 رنز بنا لیے ہیں۔
سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی چوتھے اور بھارت کے وریندر سہواگ پانچویں نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ایشیاکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی