(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا فاتح کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ آج (جمعرات) ہوجائے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق آخر کار وہ دن آ ہی گیا جس کا سب کو تھا انتظار۔ کوویڈ پروٹوکولز کے ساتھ ساتھ چھکوں، چوکوں اور وکٹیں اُڑاتی گیندوں کے ایونٹ کا فائنل شو ڈاؤن ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کو زیر کرنے اور ایڑھی چو ٹی کا زو ر لگانے کے لیے تیار ہیں جبکہ کپتان بھی ٹرافی اٹھانے کے لیے پرعزم ۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فائنل میں کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور فائنل میں سب مل کر محنت کریں گے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض بھی دوسری بار ٹائٹل جیتنے کے لیے پُراُمید ہیں۔فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور طوبیٰ کی بھی طلاق ہوگئی ؟ سو شل میڈیا پر نیا محا ذ کھل گیا