گرتی معیشت کو بچانے کا پلان، اومان کا غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے طویل مدتی رہائشی منصوبے کا اعلان 

Jun 24, 2021 | 00:32:AM

(24 نیوز)عرب ملک اومان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کےلئے ملک میں طویل مدتی رہائشی منصوبے کااعلان کردیا،منصوبے کامقصدملک کی گرتی معیشت کو سہارادیناہے،منصوبے کاآغازرواں سال ستمبرسے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت سرمایہ کاروں کوپانچ سے10 سال تک رہائش کی اجازت دی جائیگی جس کی معیاد ختم ہونے کے بعد تجدید بھی ہوسکے گی،منصوبے کےلئے درکارشرائط کاتاحال اعلان نہیں کیاگیا،
یاد رہے کہ اس سے پہلے قطربھی ایسے منصوبےکااعلان کرچکاہے جس کے مطابق پراپرٹی میں 2 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے والے افرادکوعارضی رہائش دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ایران کو بڑا جھٹکا ۔۔ پریس ٹی وی سمیت 3 ویب سائٹس بند کردیں

مزیدخبریں