لاہور: چلتی میٹرو بس میں آگ لگ گئی۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یادگار میٹرو اسٹیشن کے قریب چلتی میٹرو بس میں آگ لگ گئی ،بس میں آگ وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث لگی۔ افسوسناک واقعے کے بعد میٹرو بس سروس تعطل کا شکار رہی۔
یادگار میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور میٹرو بس اتھارٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا تاہم بس جل کر خاکستر ہوگئی۔بس میں کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس میں آگ وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث لگی آگ لگنے کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میٹروبس کو شاہدرہ جاتےہوئےآتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،صبح کےآغازپر26بسوں کافلیٹ شاہدرہ کیلئےنکلاتھا کہ اچانک بھاٹی سے آزادی چوک کےدرمیان ایک بس میں آگ بھڑک اٹھی ،ڈرائیور بس کو روک کرفوری باہر کی جانب نکل گیا۔یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ 90فیصدبسوں کےاے سی خراب جبکہ وائرنگ پرانی ہوچکی ہے۔بسوں کو بغیر اے سی ،الیکٹریکل فالٹ کو نظر انداز کرکے چلایا جارہا ہے۔میٹرو بس کےجلنے سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کروڑوں کا نقصان ہوا جبکہ ایک بس جلنے سے حاضر سروس بسوں کی تعداد اکیاون رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا نے مزید38افراد کی جان لے لی، 1097نئے کیسز رپورٹ