(24نیوز)ملک بھر میں کہیں کہیں بادلوں کا راج ہے تو کہیں دھوپ نے پارہ ہائی کیا ہوا ہے،لاہور میں گرمی زور پکڑنے لگی جبکہ تیز ہواؤں نے گرمی کی شدت کو کم کردیا اس کے علاوہ کراچی،نارووال،کوئٹہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورکا موسم خشک اور گرم مرطوب ہے۔ پارہ 40 ڈگری ریکارڈ کئے جانے کے امکانات ہیں۔کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے،شہرقائدمیں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،نارووال،کرتارپور اور گردونواح میں موسلادار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں۔۔ اہم خبر سامنے آگئی
اس کے علاوہ ملتان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوارن موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے بارش کاکوئی امکان نہیں جبکہ کوئٹہ، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا،بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: چلتی میٹرو بس میں آگ لگ گئی۔۔۔