نئی دہلی: آج  آل پارٹیز کانفرنس میں  کشمیر کی کٹھ پتلی قیادت شریک ہوگی

Jun 24, 2021 | 10:23:AM

(24 نیوز)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آج مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر  آج آل پارٹیز کانفرنس ہو گئی۔ بھارتی حکومت نے کشمیر کی کٹھ پتلی قیادت کو کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں مسلط بھارتی فوج کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہونیوالے کشمیریوں کے حقوق کی حقیقی قیادت کرنے والی حریت کانفرنس سمیت دیگر  جماعتوں کو کانفرنس میں نہیں بلایا گیا۔ مودی انتظامیہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں48 گھنٹوں کے لئے انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے۔بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما پی چدم برم نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس بحال کرے۔حریت کانفرنس کے مطابق  آل پارٹیز کانفرنس  کشمیر  کی صورتحال سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔ اے پی سی عالمی برادری کو گمراہ کرنےکی کوشش ہے۔ حقیقی نمائندوں کے بغیرمسئلہ کشمیرپربات چیت بے معنی ہو گی۔ واضح رہے کہ اے پی سی میں محبوبہ مفتی اور فاروق عبداللہ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان سے مذاکرات کئے جائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن سے نہ ملاقات اور نہ ہی میزائل پروگرام پر مذاکرات ہونگے: ابراہیم رئیسی

مزیدخبریں