لاہور:جوہرٹاؤن دھماکہ۔۔مشتبہ شخص گرفتار۔۔گاڑی کہاں سے آئی۔۔؟اہم بات سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کے علاقےجوہرٹاؤن دھماکے کے بعدعلاقے کی فضاسوگوار جبکہ پولیس کا رات بھرسرچ آپریشن جاری رہا جبکہ سکیورٹی اداروں نے لاہور ایئر پورٹ سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی نفری کا علاقے بھر میں گشت جاری رہا، دھماکے کی جگہ پرغیرمتعلقہ شخص کوآنےکی اجازت نہیں،تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی کوچیکنگ کےبعدداخلےکی اجازت مل رہی ہے، گاڑی کے مالک کو گزشتہ رات حافظ آباد کے علاقے سے پولیس کی حراست میں لے لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کی سپیشل وہیکل نے گھروں کی چھتوں سے تباہ شدہ گاڑیوں اور بارودی مواد کے نمونے سرچ کرنا شروع کردیئے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دھماکے کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی کا فرانزک تجزیہ شروع کردیا گیا ۔ گاڑی پارک کرنے والے شخص کی لوکیشن ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں ممکنہ طور پر استعمال گاڑی بابو صابو انٹر چینج سے داخل ہوئی۔گاڑی بدھ کی صبح 9 بج کر 40 منٹ کے قریب داخل ہوئی، بابو صابو ناکے پر گاڑی کی باقاعدہ چیکنگ بھی ہوئی۔ گاڑی کا پولیس چیکنگ کے باوجود دھماکے میں استعمال ہونا سوالیہ نشان ہے۔ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے گاڑی کے داخلے کی فوٹیج حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل
دوسری جانب سکیورٹی اداروں نے ایئر پورٹ سے ایک شخص کو پکڑ لیا، زیر حراست شخص کا تعلق جوہر ٹاؤن دھماکے سے ہے ۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص لاہور سے کراچی جا رہا تھا۔ مشتبہ شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔