حکومت کےدعوے جھوٹے۔ملک کابیڑا غرق کر دیا:مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 100 دن میں ریاست مدینہ بنانے کے دعوے سب بھول گئے، خون چوسنے اور ہڈی توڑنے والا بجٹ پیش کیا گیا، ایک کروڑ نوکری 50 لاکھ گھر سب بھول گئے۔3 سال میں 2 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت نےملک کو مسائل کی دلدل میں ڈال دیا،نالائق اور نااہل کو ملک پرمسلط کر دیا گیا ہے، نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے دعوے بھی جھوٹے نکلے، موجودہ حکومت سے عوام کو کوئی امید نہیں، اس حکومت کے وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر 4 بار تبدیل ہوچکے۔ملک میں چینی کی قیمت بڑھ گئی، مہنگائی میں اضافہ ہوا، آج ہر پاکستانی 2 لاکھ روپے کا مقروض ہے، عمران خان نے کہا تھا چہرے نہیں، نظام بدلوں گا، عمران خان نے نظام کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔انہوں نے ہمیں بجٹ کی کتابیں اس لئے ماریں تاکہ غریبوں کی چیخیں دب جائیں وہ کونسی مافوق الفطرت قوتیں ہیں جن کی مدد سے عمران خان نے اتنی جلدی ملک کابیڑا غرق کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا نے مزید38افراد کی جان لے لی، 1097نئے کیسز رپورٹ