اگلے مہینے سے ٹیکس چور کے لئے کوئی رعایت نہیں، شوکت ترین

Jun 24, 2021 | 12:16:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کے لئے کوئی رعایت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم جولائی سے ٹیکس اقدامات پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا، نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑیں گے۔ماضی میں ٹیکس چور ٹیکس نوٹس نظرانداز کر دیتے تھے، اب ایف بی آر کے نوٹسز نظرانداز کرنے والوں کو نقصان ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی ٹیکس افسر کسی ٹیکس گزار کو ہراساں نہیں کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہوائیں۔ محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

مزیدخبریں