شوہر نے ایسا کیا گفٹ دیا کہ اداکارہ غنیٰ علی افسردہ ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تحفہ ملے تو ہر کوئی خوش ہوتا ہے مگر پاکستان کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں کا کہنا تھا کہ اُن کے شوہر نے اُنہیں ایک تحفہ دیا ہے جن سے وہ نا خوش ہیں۔
اداکارہ غنیٰ علی کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک مغربی لباس ’ڈانگڑی ‘ پہنے ہوئے گھڑی ہیں۔جس میں وہ افسردہ نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ کا شوہر آ پ کو ڈانگڑی خرید کر دے اور ساتھ میں کہے کہ مجھے پتا ہے تم اس میں بہت اچھی لگو گی اور جب آپ ڈانگڑی پہن کے اپنے شوہر کے سامنے آئیں تو وہ کہے کہ اب تم پلمبر لگ رہی ہو۔‘ غنیٰ علی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہنا ہے کہ ’پھر ڈانگڑی پہننے کے بعد آپ کو کچن کا راستہ دکھا دیا جائے۔‘ اور کہا جائے کہ اب کھانا بنا لاؤ۔
واضح رہے کہ اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسنا شروع ہوگئے اور صارفین کی جانب سے اُن کے شوہر کو انکل قرار دے دیا گیا تھا۔جس پر اداکارہ غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اُڑانے والی صارف پر برہمی کا اظہار کیا تھا غنا علی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے آنٹی بول لو مگر براہِ کرم میرے شوہر کو کچھ نہ کہو ، یہ ایک درخواست ہے۔
خیال رہے کہ اداکار غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور تامل ہیرو کی نئی فلم 30 دن میں مکمل