چوکر پر ٹیکس ۔فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال۔ آٹے کی سپلائی معطل

Jun 24, 2021 | 12:45:PM
 چوکر پر ٹیکس ۔فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال۔ آٹے کی سپلائی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چوکر پر ٹیکس لگانے کیخلاف پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کی احتجاج کی کال پر آج سے دو دن کے لئے ملز  کوبند کردیا گیا۔

 احتجاج کے باعث آٹے کی فی تھیلا قمیت میں 90 روپے مزید اضافے کا بھی امکان ہے،احتجاج کے بعد جڑواں شہروں میں آٹے کی سپلائی معطل رہے گی ۔فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت فوری طور پر چوکر پر 17 فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس لے ۔سرکاری کوٹے کی گندم کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔کوٹہ بند ہونے سے پرائیوٹ گندم کا ریٹ 2150 روپے فی من تک پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن نے چوکر پر ٹیکس لگانے کے بعد احتجاج کی کال دی تھی ۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آ ریونیو (ایف بی آر )کی جانب سے چوکر پر عائد 17 فیصد ٹیکس کے خلاف صوبہ خیبر پختونخوا  کی فلور ملز ایسوسی ایشن نےہڑتال کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیںاگلے مہینے سے ٹیکس چور کے لئے کوئی رعایت نہیں، شوکت ترین