خواجہ آصف  کو رہائی مل گئی

Jun 24, 2021 | 13:03:PM
خواجہ آصف  کو رہائی مل گئی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورکی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما  خواجہ آصف کو 29 دسمبر 2020 کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ لیگی رہنما نے درخواست ضمانت 27 مارچ 2021 کو دائر کی تھی۔

 دوسری جانب  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خواجہ آصف کی ضمانت منظور ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ خواجہ آصف کی ناحق قید کا سلسلہ تمام ہوا، وہ سیاسی انتقام کی بدقسمت اور افسوسناک روایت کا نشانہ بنے، انہوں نے جس دلیری اور ثابت قدمی سے حکومت کے سیاسی انتقام کا سامنا کیا، وہ باعث فخر ہے۔

یہ بھی پڑجیں:  چوکر پر ٹیکس ۔فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال۔ آٹے کی سپلائی معطل