پسند کی شادی سے انکار ،3بہنیں والد،والدہ اور بھائی کو زہریلی لسی پلا کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حافظ آباد میں پسند کی شادی سے انکار پر 3بہنیں والد،والدہ اور بھائی کو زہریلی لسی پلا کر فرار ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آبا دکے علاقے مدہریانوالہ روڈ کے رہا ئشی خاندان کو بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ فرار ہونے والی لڑکیوں کی عمریں14تا23 سال ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق تینوں لڑکیاں پسند کی شادی کی خواہش مند تھیں اور انہوں نے انکار پر گھر والوں کو زہر دے دیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فرار لڑکیوں کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے مہینے سے ٹیکس چور کے لئے کوئی رعایت نہیں، شوکت ترین