(24 نیوز) پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ملاقات کےلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کافیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی 43جیلوں میں جالی ختم کرکے ملاقاتیوں اورقیدیوں کے درمیان شیشے نصب کرکے انٹرکام کے ذریعے بات کروائی جائے گی۔
یاد رہے کہ قبل ازیں بھی جیل اصلاحات پر کام ہوتا رہتا ہے جیلوں میں قیدیوں کی اپنے عزیزواقارب سے ملاقات ہمیشہ سے ہی ایک بڑا مسئلہ رہی ہے اور مختلف ادوار میں حکومت اپنی اپنی سطح پر قیدیوں کے مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی بناتی رہتی ہیں۔اب جیلوں میں قیدیوں کی ملاقات کےلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ملاقات کےلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کافیصلہ قیدیوں اور ان کے عزیزو اقارب کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے۔
یادرہے بھارت سمیت دنیا بھر میں قیدیوں کی اہل خانہ رشتہ داروں یا وکلا سے روبرو ملاقات کا یہی طریقہ رائج ہے۔ اس حوالے سے پرزنرز ایکٹ میں متعلقہ ترامیم متعارف کرانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ منظوری کے بعد قیدی اپنے لواحقین سے روبرو ملاقات کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جوہر ٹاون دھماکہ میں بڑی پیش رفت ، ماسٹر مائنڈ گرفتار