محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے کالجوں میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری 

Jun 24, 2021 | 15:30:PM
محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے کالجوں میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ ہائرایجوکیشن کی کالجز کی سطح پر اصلاحات کے لئے اہم پیشرفت،سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب نے انتظامی اور فنانشل امور کے حوالے سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں محکمے کی 37 مختلف ذمہ داریاں متعلقہ افسروں کو دی گئی ہیں،نوٹی فکیشن میں ری اپروپری ایشن آف کالج فنڈز، کوالیفیکیشن الاﺅنس، جی پی فنڈ اور این او سیز کے اجرا سمیت دیگر امور کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔
سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق فیلڈ آفیسز کو با اختیار بنانے سے محکمے کی کارکردگی میں بہتری مطلوب ہے،ندیم محبوب کے مطابق نوٹی فکیشن کے اجرا سے ڈی پی آئی کالجز اور ڈویڑنل ڈائریکٹرز کو متعلقہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
دوسری جانب لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں یونیورسٹی ریسرچ اینڈ انوویشن بورڈ کی پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں نامور سائنسدان، کاروباری افراد، صنعت کار اور اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی، اس موقع پر سنٹر آف انٹرپرینیورشپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
میٹنگ میں اورک کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی، اچیومنٹ اور آئندہ پانچ سالہ حکمت عملی کے متعلق بریفنگ دی گئی اور یونیورسٹی میں سنٹر آف انٹر پرینیور شپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، تہمینہ سعید چودھری، وسیم واصف اشرف، عبدالباسط، شاہ رخ جمال بٹ، قاسم علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب قریشی، قمر حسین عباسی، سارہ الیاس اور دانش صدیقی نے شرکت کی، جبکہ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر اقصی شبیر، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹرآمنہ معظم، چیئرپرسن آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر محمد فیاض، ڈاکٹر مصومہ عباس، ڈاکٹر سحر ضیا، طیب معین اور شبیلا فیاض نے بھی شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر کنول امین کا کہنا تھا کہ اورک کی جانب سے یونیورسٹی ریسرچ اینڈ انویشن بورڈ کی پہلی میٹنگ خوش آئند ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے طالبات سائنسدانوں، کاروباری افراد، صعنت کار اور اوورسیز پاکستانیز کے تجربات سے مستفید ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحیٰ کب ہو گی ؟۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی