زرداری نے مینگو پالیٹکس شروع کردی ۔۔پہلا تحفہ کس کو بھجوایا

Jun 24, 2021 | 17:38:PM

(24 نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری نے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ادھرمسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھی جیل سے باہر آنے کے بعد عملی سیاست کا بھر انداز میں آغاز کر دیاہے تاہم اب ان کی آصف زرداری کے ساتھ ملاقات کی بھی کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مینگو ڈپلومیسی کے تحت مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا ۔آصف زرداری نے شہباز شریف کو آموں کی پیٹیاں ماڈل ٹاﺅن کی رہائشگاہ کے پتے پر بھجوائی ہیں۔
سابق صدر نے اس کے ساتھ شہباز شریف کے لئے نیک تمناﺅں کا بھی پیغام بھجوایا ہے ۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مصالتی گروپ کچھ روز سے دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات کرانے کی کو ششوں میں بھی مصروف ہے۔

 واضح رہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ اختلافات کے باعث اپوزیشن اتحاد سے الگ ہو گئی تھی تاہم شہبازشریف کے جیل سے باہر آنے کے بعد متحدہ اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر سے ساتھ لانے کیلئے جدوجہد جاری ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری نے آج کل لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔بدھ کو انہوں نے مخدوم محمود احمد سے ملاقات کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ سابق گورنر میں منظور وٹو  نے بھی زردیری سے ملاقات کی تھی اور پیپلز پاٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے کالجوں میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری

مزیدخبریں