اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ عوام کی فتح ہے ، فوادچودھری 

Jun 24, 2021 | 18:35:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری کاکہناہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ عوام کی فتح ہے ۔
فوادچودھری نے اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہاہے کہ احتساب عدالت میں ایون فیلڈ سے متعلق کیس 9 ماہ چلا ،کیس کے دوران مریم نوازکا ایک جملہ بھی بہت مشہور ہوا تھا،مریم نواز کہتی تھی ہماری لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں ،عدالت میں پراپرٹی ثابت ہوئی ،نوازشریف مریم اور صفدر کو سزاسنائی گئی ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نوازشریف ملک سے کیسے فرار ہوئے سب کو معلوم ہے ،نوازشریف نے سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی،عدالت نے کیس کا فیصلہ سنا دیا انصاف کا بول بالا ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے مقدمے میں مکمل انصاف ہو گا، انصاف کے تقاضے پورے ہونگے تو عوام کا بھی اعتماد بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اپیلیں خارج ہونے پر نوازشریف کا برطانیہ میں رہنا مشکل ، شہباز شریف کیخلاف بھی ایکشن ہو سکتا ہے، بابر اعوان

مزیدخبریں