پرویز الٰہی کا بابر اعوان کوفون۔۔،پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد سے آگاہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان کو ٹیلی فون کیا اور پنجاب اسمبلی کی متفقہ قرارداد سے آگاہ کیا۔
پرویز الٰہی نے عوامی مفاد میں تاریخی قانون سازی پربابراعوان کے کردارکی تعریف کی۔ بابر اعوان نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی ہمارے قابل اعتماد اتحادی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں بجٹ باسانی پاس ہوجائیں گے۔پرویز الٰہی نے اس موقع پر قرارداد میں فزیو طبی عملے کے مسائل کی نشاندہی کی ۔
یہ بھی پڑھیں۔ اداکارہ سیمی راحیل کی فنکارانہ صلاحیتوں کی بھارت میں بھی خوب تعریفیں