کانگریس کا مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ

Jun 24, 2021 | 18:53:PM

 (24نیوز)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکار سے مقبوضہ کشمیر کا  پرانااسٹیٹس بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما پی چدم برم نے مودی سرکاری سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست 2019 کا اقدام واپس لینے اور وادی کا اسٹیٹس بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کاکہناتھاکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ سے آئینی اقدام کو ختم نہیں کیاجاسکتا، کشمیر کا اسٹیٹس 5 اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن پر لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔ چھٹیاں انجوائے۔۔اداکارہ مہوش حیات کی ایک اور ویڈیو وائرل

مزیدخبریں