پنجاب شوگرفیکٹر یز کنٹرول ترامیمی ایکٹ 2021 نافذ کردیا گیا

Jun 24, 2021 | 18:57:PM

(24 نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ شوگرملزگنے کے کاشتکاروں کو بنکوں کے ذریعے ادائیگی کر نے کی بھی پابندہوں گی اورادائیگی نہ کرنیوالے شوگر ملز کے خلاف کین کمشنر ایکشن لیکر ریکوری کروائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی منظوری کے بعد پنجاب شوگرفیکٹر یز کنٹرول ترامیمی ایکٹ 2021 نافذ ہو گیا۔نئے ایکٹ 2021 میں شوگر ملز کو کسانوں کو ادائیگی کے حوالے سے بھی نئی شق شامل کر دی گئی ۔
نئے ایکٹ میں کاشتکاروں کی سہولتوں کیلئے ا ہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ترامیم کے بعد شوگرملزگنے کے کاشتکاروں کو بنکوں کے ذریعے ادائیگی کر نے کی پابندہوں گی۔ ترامیمی ایکٹ کے تحت پنجاب میں شوگر ملز حکومت کی مقررہ تاریخ پر ہی گنے کی کرشنگ کر سکیں گی۔
پنجاب شوگرفیکٹر یز کنٹرول ایکٹ کے ترامیمی مسودہ قانون 2021کے تحت مقررہ وقت پرگنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کرنیوالے شوگر ملز کے خلاف ایکشن بھی لیا جائے گا۔ نئے ایکٹ کے تحت گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی نہ کر نیوالی شوگرملزسے کین کمشنر ریکوری کو یقینی بنائیں گے ۔
مسودہ قانون کی منظوری دینے کے موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ شوگر ملز کو پابند کر دیا ہے کہ وہ 45 دن کے اندر کاشتکاروں کو مکمل ادائیگی کر یں گی اور یہ ادائیگیاں بنکوں کے ذریعے ہوں گی انشا اللہ اب گنے کے کاشتکاروں کو شو گر ملزسے پیسے لینے کیلئے دھکے نہیں کھانے پڑ یں گے ۔ 
اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کاشتکاروں کیساتھ کسی قسم کے ظلم اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے کسانوں کابھی اہم کردار ہے اور حکومت گنے کے کاشتکاروں سمیت کسانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ ے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام حکومتی ادارے اپنے کسانوں کے ساتھ ہیں اور جہاں بھی ان کے ساتھ کوئی ناانصافی ہوگی وہاں حکومتی ادارے فوری اور سخت ایکشن لیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:زرداری نے مینگو پالیٹکس شروع کردی ۔۔پہلا تحفہ کس کو بھجوایا

مزیدخبریں