(24 نیوز) لاہور دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کا پہلا مالک کون؟ 24نیوزنے دھماکے میں استعمال کارکے پہلے مالک کوڈھونڈ نکالا ۔
ذرائع کے مطابق بھوانہ کے رہائشی عمران شاہ نے کار پنڈی بھٹیاں کے ڈیلر سے خریدی ، عمران شاہ فون پر گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ عمران شاہ کے چھوٹے بھائی عرفان شاہ نے کار لاہور میں فروخت کی،چنیوٹ پولیس نے عمران شاہ اور اس کے بھائی عرفان شاہ کو حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارود سے بھری گاڑی کو بابو صابو ناکے پر روکنے کی تصویر سامنے آگئی