(24نیوز)امریکی فوجیوں کا انخلا، افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے،طالبان نے مزید 6 اضلاع پر قبضہ کر لیا جن میں تین صوبوں فریاب، بغلان اور غزنی کے دو دو اضلاع شامل ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان ذرائع نے بتایاکہ صوبہ تاخر کے دو مختلف اضلاع میں ہونے والی جھڑپوں میں 34 افغان فوجی ہلاک اور تین ٹینک تباہ کر دیئے گئے۔ طالبان نے قندوز کے اہم ضلع امام صاحب کی شیر خان بندر پورٹ کا کنڑول بھی حاصل کر لیا۔ بیرونی فوجوں کے انخلا کے آغاز کے بعد سے طالبان نے 40 سے زائد اضلاع پر قبضے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ادھر روسی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کے افغانستان سے نکلنے کے بعد خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔ پاکستان اور ایران کے تعاون کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔نوازشریف کی اپیلیں خارج ۔۔ سزائیں برقرار
طالبان نے مزید چھ اضلاع پر قبضہ کر لیا۔۔خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا
Jun 24, 2021 | 19:50:PM