جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بڑی پیش رفت۔۔مفرور ملزم گرفتار

Jun 24, 2021 | 20:03:PM
جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بڑی پیش رفت۔۔مفرور ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیب لاہورنے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک فرار ملزم عمران شفیع کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمران شفیع گزشتہ کئی سالوں سے بیرون ملک فرار ہو چکا تھا۔عمران شفیع کی وطن واپسی کی خفیہ اطلاع پر نیب انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے کاروائی عمل میں لائی گئی۔
نیب لاہور کی ٹیم نے عمران شفیع کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کردیا۔عمران شفیع کو کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے۔
واضح رہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب سے مجموعی طور 143 سیاستدانوں اور انکے رشتہ داروں مفرور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:زرداری نے مینگو پالیٹکس شروع کردی ۔۔پہلا تحفہ کس کو بھجوایا