پی ایس ایل 6 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو 207 رنز کا ہدف

Jun 24, 2021 | 20:42:PM


(24 نیوز)پی ایس ایل 6 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔
صہیب مقصود نے 26 گیندوں پر برق رفتار نصف سنچری اسکور کی، اوپنر شان مسعود اور کپتان محمد رضوان بالترتیب 37 اور 30 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔
مڈل آرڈر بیٹسمین رلی روسو 50 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، جانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود نے 65 رنز کی ناٹ آو¿ٹ اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کی جانب سے محمد عمران اور ثمین گل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ابوظبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ملتان سلطانز کے تجربہ کار اوپنر اور سابق کپتان شان مسعود نے پہلے اوور میں کوئی رن نہیں بنایا تاہم دوسرے اوور میں محمد رضوان نے چوکا لگا کر اسکور کو تھوڑا آگے بڑھایا۔دونوں اوپنرز نے ساتویں اوور میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور اسکور کو 68 تک پہنچا دیا۔ اس مرحلے پر محمد عمران کی ایک آہستہ گیند کو سمجھ نہ سکے اور 37 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔

میچ کے لیے پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور عمید آصف کی جگہ ثمین گل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ پشاور زلمی ایک مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن بن چکی ہے جبکہ ملتان سطانز کی ٹیم پہلی مرتبہ فائنل کھیل رہی ہے۔پشاور زلمی نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور عمید آصف کی جگہ ثمین گل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ملتان سلطانز نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

یا د رہے کہ یہ یا دگا ر اور اہم ترین میچ جیتنے کے لئے دو نو ں ٹیمیں ایڑھی چو ٹی کا زو ر لگائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:قتل کی دھمکیاں ملیں۔۔ادا کا رہ اشنا شاہ کا چونکا دینے وا لا انکشاف

مزیدخبریں