کورونا سمیت دیگر وائرسز کا پیشگی پتہ چلانے والی مشین نے کام شروع کردیا

Jun 24, 2021 | 20:58:PM

Read more!

(24 نیوز)کورونا سمیت دیگر وائرسز کا اب پیشگی پتہ چلایاجاسکے گا،ہوا میں موجود وائرس کا پتہ چلانے والی مشین نے تجرباتی طور پر کام شروع کردیا۔
ہوا میں موجود کورونا اور دیگر وائرس کا پتہ چلانے کیلئے جدیدترین مشین انگلینڈ کے شمال مشرق میں تجرباتی طور پر نصب کردی گئی۔ مشین کا سائز ایک عام پرنٹر کے برابرہے۔
مشین بنانے والی کمپنی کاکہنا ہے کہ مشین ہوا میں موجود مہلک وائرس کا پتہ چلا کر کسی بھی وبا کو پیشگی روکنے میں معاون ثابت ہوگی۔ 
ابتدائی طورپر ایک عام پرنٹر کے سائز کے برابر یہ مشین ٹیسائیڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ایک مقامی سکول میں رکھی گئی ہے۔
مشین ماحول سے ہوا کو اپنے اندر کھینچ کر مائع میں تبدیل کردیتی ہے اور اسے کسی بھی لیبارٹری میں بھیجے بغیر اس میں موجود کسی بھی قسم کے وائرس کی نشاندہی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنو عی ذہانت سے تیا ر کر دہ ڈیجیٹل طالبہ یونیورسٹی داخل۔۔ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں