عامر لیاقت حسین کا تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان کے خلاف اہم اقدا م

Jun 24, 2021 | 21:05:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ویڈیو بیان میں ہانیہ خان کے کچھ ویڈیو کلپ بھی شامل کیے ہیں جن میں وہ گالیاں دے رہی ہوتی ہے۔ عا مر لیا قت کا کہنا ہے کہ میں نے اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ سی 295کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور اسے ثمن جاری ہو گئے ہیں ۔
عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ”اب عدالت فیصلہ کرے گی۔ میرا اور اس کا ڈی این اے ٹیسٹ ہو گا اور نتائج میں پتا چل جائے گا کہ میرا اور ہانیہ کا کوئی تعلق رہا ہے یا نہیں۔ میں نے ہانیہ خان کے والد کو بہت سمجھایا کہ یہ جو باتیں کر رہی ہے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تاہم اب جو بھی بات ہو گی، عدالت میں ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار فواد خان 8سال بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر نظر آئیں گے

مزیدخبریں