(24نیوز)وسطی اطالوی علاقے ٹسکنی کے گھنے جنگلات سے 21 ماہ کا ایک بچہ دو راتیں تنہا گزارنے کے بعد ایک کھائی سے زندہ نکال لیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس بچے کی وہاں موجودگی کا احساس ایک ٹیلی وژن صحافی کو اس وقت ہوا، جب اس نے کھائی سے آنے والی اس کی سسکیوں کی آواز سنی۔ بچے کے سر پر چوٹ لگنے کے سبب ایک ابھار اور چند خراشیں تھیں، مگر مجموعی طور پر وہ اچھی حالت میں پایا گیا۔
نیکولا کو دو روز بعد گہری کھائی سے نکالنے والے دونوں کمانڈوز کا کہنا تھا کہ جس لمحے انہوں نے اس بچے کو اس کی ماں کی گود میں دیا، وہ لمحہ ناقابل بیان مسرت کا لمحہ تھا۔ ان دونوں کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہی نہیں آ رہا کہ 21 ماہ کے اس بچے نے دو راتیں اس جنگل اور کھائی میں گزاریں۔ ان کے خیال میں یہ امکان زیادہ ہے کہ نیکولا سڑک کے راستے نہیں بلکہ جنگل میں چلتا ہوا وہاں تک پہنچا تھا، جہاں سے اسے ریکسیو کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، اہم سیاسی شخصیت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
21 ماہ کا اطالوی بچہ دو راتوں بعد کھائی سے زندہ نکال لیا گیا
Jun 24, 2021 | 21:41:PM