کسی بھی جارحیت کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔۔ایئر چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کا دورہ کیا اور کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔
حاضرین سے خطاب کے دوران ائیر چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم و تربیت کے معیار کو سراہا۔ سلامتی کے موجودہ چیلنجز اور تکنیکی جدت پر بات کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت اور مذموم ارادے کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔بعد ازاں، سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے کورس کے شرکا سے تبادلہ خیال بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔عامر لیاقت حسین کا تیسری بیوی ہونے کی دعویدار ہانیہ خان کے خلاف اہم اقدا م