(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ صبورعلی کی شادی سےمتعلق اصل حقائق سامنےآگئے،اداکارہ صبور علی کی شادی اداکارہ مریم انصاری کے بھائی علی انصاری کے ساتھ طے پائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبور علی کی شادی اداکارہ مریم انصاری کے بھائی علی انصاری کے ساتھ طے پائی ہے ۔ نجی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے اداکارہ صبور علی کا کہنا تھا کہ میری اور میری بہن اداکارہ سجل علی کی اداکارہ مریم انصاری کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے، مریم انصاری ہمیں کہتی تھیں کہ میرے بھائی کی شادی کے لیے کوئی لڑکی ڈھونڈو ،میں نے کافی لڑکیوں سے مریم کو ملایا بھی ہے ۔
لیکن مریم مجھے کہتی تھیں کہ آپ میرے بھائی کے ساتھ شادی کرلو۔ میری علی انصاری کےساتھ بہت اچھی دوستی تھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہر بات شیئر کرتے تھے ۔
اداکارہ مریم انصاری نے میری بہن سجل علی سے بات کی پھر سجل علی نے مجھے منایا اور اداکارہ مریم انصاری نے اپنے بھائی سے بات کی اور ہمارا رشتہ طے ہوگیا ۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میری یہ خواہش تھی کہ جو کچھ بھی ہو جلدی ہو اس لیے ہم نے جلد منگنی کر لی تھی، میں زیادہ انتظار نہیں کرنا چاہتی کیوں کہ مجھے انتظار کرنا اچھا نہیؒں لگتا ۔
یہ بھی پڑھیں:قتل کی دھمکیاں ملیں۔۔ادا کا رہ اشنا شاہ کا چونکا دینے وا لا انکشاف