(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں چار سالہ بچے کو ڈسنے والا کوبرا خود ہی مر گیا جبکہ بچہ بالکل صحت مند ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل نیوز کے 18 کے مطابق پہاڑ گنج کے علاقے میں کوبرا سانپ نے چار سالہ بچے کو کاٹا توسانپ کی ہی موت ہوگئی۔ صدر ہسپتال کے میڈیکل افسر ڈاکٹر ثنا المصطفیٰ کا کہنا ہے کہ کوبرا کسی کو کاٹ لے تو اینٹی وینم انجیکشن کے ذریعے ہی مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے، بچے کے اہل خانہ سانپ کے ڈسنے کے بعد بچے کو ہسپتال لے کر آئے جہاں اس کا علاج کیا گیا، بچے کے خون کے نمونے لے لیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔
دوسری جانب جے پرکاش یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسر سی پی سنگھ کہتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیس پہلی دفعہ دیکھا ہے، یہ سن کر بھی حیرت ہوتی ہے کہ بچے کو کاٹنے کے بعد کوبرا سانپ کیسے مر گیا۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ بچے میں کوئی طاقت ہو یا ہوسکتا ہے کہ سانپ کسی بیماری میں مبتلا ہو یا زخمی ہو جس کی وجہ سے بچے کو ڈستے ہی اس کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 245 ضمنی الیکشن؛پی ٹی آئی نے اہم کھلاڑی میدان میں اتار دیا