(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اپنے ہی ارکان اسمبلی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان کا اپنے ہی اراکین اسمبلی کےخلاف احتجاج شروع ہوگیا ،انصاف ہاﺅس میں ضلع کیماڑی کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین کا موقف ہے کہ ایم این اے عطااللہ ایڈووکیٹ اور ایم پی اے ملک شہزاد اعوان نے پارلیمانی بورڈ میں زبردستی اپنے نام شامل کروائے ،مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ دونوں اراکین اسمبلی نے پارٹی کے سندھ کے عہدیداروںکو بلیک میل کیا ہے ، ان کا کہناتھا کہ پارلیمانی بورڈ کو نامنظور کرتے ہیں کیونکہ پرانے اور نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 245 ضمنی الیکشن؛پی ٹی آئی نے اہم کھلاڑی میدان میں اتار دیا