انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1.27 روپے کا بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گزشتہ روز ڈالر کی قدرمیں کمی کے بعد آج پھر ڈالر کی قیمت کو پر لگے گئے ہیں،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 27پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 208روپے 50پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان سامنے آیا ہے ہنڈرڈ انڈیکس میں 51.11پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100انڈیکس 42ہزار768پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 208 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق تجارتی خسارہ اور درآمدی بل میں غیرمعمولی اضافہ پاکستانی روپے پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 4 روپے کمی ہوئی تھی جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے 5 پر ٹریڈ ہوا تھا۔
ادھر سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکس چینج میں بھی 1987 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 40 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔