پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ لاجز خالی کرنے کیخلاف کیس: عدالت نے بڑا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارلیمنٹ لاجز سے رہائشی خالی کرانے کے خلاف پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیکر اسمبلی سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی آئینی مدت بارے بڑا اعلان کر دیا
حافظہ آباد سے شوکت علی بھٹی اور جھنگ سے امیر سلطان کی جانب سے کمرے خالی کرانے کا نوٹس چیلنج کیا گیا تھا، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایم این ایز کی درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کے معاملے میں عدالت مداخلت کرنے سے خود کو روک رہی ہے اس لیے ممبران پارلیمنٹ اسپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کریں۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے دو ایم ایز کو دو اور تین جون کو سی ڈی اے نے رہائش خالی کرنے کا نوٹس دیا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا انہوں نے استعفے دیے ہیں؟ کیا یہ اجلاس اٹینڈ کر رہے ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ استعفے نہیں دیے اور قومی اسمبلی کا اجلاس بھی اٹینڈ کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے نوٹس کے مطابق تو یہ ایک کمرے کا معاملہ ہے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایم این ایز کے جو ڈرائیور آتے ہیں ان کی رہائش ہوتی ہے یہ ان کا حق ہوتا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کورٹ پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کو دیکھنا چاہیے، اب ایک کمرے کے لیے یہ عدالت کوئی رٹ تو جاری نہیں کر سکتی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔