لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

Jun 24, 2022 | 11:45:AM

 (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

 اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 10 مقدمات میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان، ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا: الیکشن کمیشن سے اہم خبر آگئی

عمران خان نے عدالت سے دس مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی۔ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

مزیدخبریں