مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بُری خبر: حکومت کا نئے ٹیکسز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف نے بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ سے متعلق ہم نے اہم فیصلے کیے جن کا بنیادی مقصد عوام کو مشکل سے نکالنا ہے، معیشت دیوالیہ ہونے جا رہی تھی جس سے ملک اب نکل آئے گا، بجٹ میں کیے گئے اعلانات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط منظور ہوچکیں، یقین ہے مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا
شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے جان لڑادوں گا لیکن سبز باغ نہیں دکھاؤں گا، صاحب ثروت افراد غریبوں کی مدد کریں، غریب نے قربانی دی اب ایثار کرنے کی صاحب حیثیت کی باری ہے، ہم دن رات محنت کریں گے اور ہچکولے لیتی کشتی کو پار لگائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس (تخفیف غربت ٹیکس) لگارہے ہیں، ان صنعتوں میں سیمنٹ، چینی، تیل و گیس، کھاد، ایل این جی ٹرمینل، ٹیکسٹائل، بینکنگ، آٹوموبائل، سگریٹ، اسٹیل، کیمیکل، بیوریجز شامل ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے پر خلوص کوششیں جاری ہیں، سابق دور حکومت میں بدترین کرپشن ہوئی، فیصلوں سے قلیل مدت کیلئے مشکلات آئیں گی، عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے ریلیف دیں گے، پاکستان کو قائداعظم محمدعلی جناح کے راستے پر گامزن کرینگے، یہ وقت سیاست کو بچانے کا نہیں ریاست کو بچانے کا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا ہمارا عزم ہے، حکومت سنبھالنے کے بعد ہمارے پاس دو راستے تھے، ایک راستہ انتخابات اور دوسرا مشکل فیصلوں کا تھا، موجودہ حکومت نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں، دن رات محنت کرینگے اور ہچکولے کھاتی معاشی کشتی کو پار لگائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاشی پالیسی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی، یہ بجٹ عوام کوغیرمعمولی حالات کی سختیوں سے بچانے کیلئے ہے، بجٹ میں معاشی پلان دیا ہے، معیشت کو پچھلی حکومت نےناتجربہ کاری اور کرپشن سے تباہ کیا، صاحب حیثیت افراد غیر معمولی حالات میں احساس کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔