حمزہ شہباز نے صدر عارف علوی کے بارے میں بڑی بات کہ دی

Jun 24, 2022 | 13:23:PM

(ویب ڈیسک )پنجاب کے وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ایوان اقبال میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ ڈاکٹرعارف علوی کو آئین شکن صدر کے طور پر یاد رکھے گی۔لاہور کے ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہوا جس سے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خطاب کیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 ماہ میں جو سیاسی اتارچڑھاؤ آئے ہیں اور جوآئینی مشکلات درپیش پیش تھیں ان کی نظیرملنا مشکل ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے آئین وقانون کا تماشہ بنایا گیا اور آئین کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب کی عوام 48 گھنٹے تک صوبائی بجٹ کا انتظار کرتے رہے کہ کب حکومت اور اپوزیشن کےمذاکرات کامیاب ہوں گے اور بجٹ پیش ہوگا لیکن بجٹ کا تمام عمل انا کی نذر ہوگیا اور ایوانِ اقبال میں بجٹ اجلاس منعقد ہونے پرخوش نہیں ہوں۔

انھوں نے کہا کہ بجٹ میں یہ عوام کا پیسہ ہے لیکن مخالفین کی ہڈ دھرمی اتنی بڑھی کہ انھوں نےنہ آئین دیکھا اور نہ 12 کروڑ عوام کو دیکھا گیا تاہم حکومت نے تمام چیزیں آئین اور قانون کے مطابق کیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کوحقائق بتاناچاہتاتھاکہ بجٹ اجلاس ایوان اقبال میں کیوں ہورہاہے کیوں کہ سازش سےمخالفین شروع ہوئے،اداروں پرحملہ آورہوئے اور آئین وقانون کوپامال کیا اور اجلاس بلا کر بار بار ملتوی کرکے عوام کا پیسہ ضائع کیا گیا۔

مزیدخبریں