کورونا کی چھٹی لہر میں شدت: بڑے صوبے میں پھیلاؤ تیز، اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کی شدت بڑھنے لگی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 2 اعشاریہ 22 فیصد پر آ گئی، ملک بھر میں مزید 309 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 309 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بُری خبر: حکومت کا نئے ٹیکسز کا اعلان
این آئی ایچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کورونا سے متاثر 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت نے کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1060 ٹیسٹ کیے گئے اور شرح 16 فیصد کے قریب رہی جب کہ حیدرآباد میں کورونا کے 7 ٹیسٹ کیے گئے اور تمام منفی آئے جس کے نتیجے میں شرح صفر رہی۔
قومی ادارہ صحت نے کراچی اور حیدرآباد میں سب ویرینٹ بی اے 5 اور 4 پھیلنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے اور کمشنرز کو خط لکھ کر فوری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کیا جائے اور پبلک ٹرانسپورٹ مسافروں سے 70 فیصد سے زائد نہ بھری جائے۔