فیفا ورلڈ کپ۔ قطر نے غیر شادی جوڑوں پر بڑی پابندی عائد کردی

Jun 24, 2022 | 16:24:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے ورلڈ کپ فٹبال 2022 کے دوران ون نائٹ اسٹینڈز اور عوامی رومانس پر بھی پابندی لگا دی ہے۔
 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ فٹ بال 2022 میں شرکت کے لئے آنیوالی ٹیموں اور شائقین کو ملکی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا ۔

فٹ بال میچز کے دوران اور بعد میں پارٹی کرنے اور شراب پینے پر بھی پابندی ہوگی۔

ہوٹل میں ایک ساتھ کمرہ لینے کے لیے مرد و خاتون کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ میاں بیوی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سےبڑی خبر
قطر پولیس نے بتایا ہے کہ غیر میاں بیوی جوڑے کو تعلقات بنانے پر 7 سال تک قید ہو سکتی ہے،ہم جنس پرستی پربھی غیر ملکی شہریوں کو بھی 7 سال قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لیگی ایم پی اے سلمی بٹ ایوان میں بے ہوش ہوگئی

مزیدخبریں