عثمان بزدار حکومت کیخلاف عدالت پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار حکومت کیخلاف عدالت پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائرکی ہے جس میں پنجاب حکومت اور دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی کےلئے کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں، حکومت قانون کے مطابق سکیورٹی اورملازمین فراہم نہیں کررہی ہے۔عثمان بزدار نے اپنی درخواست میں حکومت کو سکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے سابق وزیراعلی سردار عثمان بزدار کو مراعات کی منظوری کے لئے بھیجی گئی سمری منظور کر لی تھی ۔سابق وزیراعلی سردار عثمان بزدار کو ایلیٹ پولیس کی دو گاڑیوں سمیت مناسب سیکیورٹی فراہم کئے جانے کی منظوری دی گئی تھی ۔سابق وزیراعلی عثمان بزدار کوکو پانچ پرسنل اسٹاف پر مبنی عملہ فراہم کئے جانے کی منظوری بھی دی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو ‘خوشخبریاں’ سنا دیں