عوام کو پیٹرول کے بعد بجلی کابڑا جھٹکا

Jun 24, 2022 | 17:18:PM
عوام کو پیٹرول کے بعد بجلی کابڑا جھٹکا
کیپشن: بجلی کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام پر ایک مرتبہ پھربجلی بم گرا دیا گیا، بجلی کی قیمت میں  5 روپے 27 پیسے فی یونٹ کا اضافہ، نوٹی فکیشن جاری۔

تفصیلات کےمطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھا دی،   نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 14 جون 2022 کو عوامی سماعت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ۔ قطر نے غیر شادی جوڑوں پر بڑی پابندی عائد کردی

کے الیکٹرک کے اپریل کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔اس سے قبل صارفین سے مارچ کا فیول ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 83 پیسے چارج کیا گیا تھا جو اپریل میں 44 پیسے زیادہ لیےجائیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق جولائی کے بل پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سےبڑی خبر