(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایازصادق کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ڈاکوؤں سے تشبیہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جب مفتاح صاحب ٹی وی پر آتے ہیں تو لوگ گھبرا جاتے ہیں کہ کچھ بڑھنے والا ہے ، جس طرح ایک زمانے میں کہتے تھے بچے کو سلانا ہو تو کسی ڈاکو کا نام لے لو۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب مفتاح اسماعیل قیمتیں بڑھا رہے تھے تو کچھ ایسے مواقع بھی آگئے تھے کہ جیسے ہم ان سے صرف باتوں ہی نہیں ہاتھوں سے بھی نمٹنے کو تیار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت کے لیے ایک اور برا دن، سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی