(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے شہر لیور پول سے تعلق رکھنے والی خاتون نے شوہر کی موت کے 2 سال بعد اس کے بچے کو جنم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارین میک گریگر کے شوہر جس کا نام کرس تھا کی ٹرمینل برین ٹیومر کے باعث جولائی 2020 میں موت ہوگئی تھی، دونوں کی خواہش تھی کہ ان کے ہاں بچہ پیدا ہو تاہم کرس کی موت نے خاتون کو شدید صدمہ پہنچایا۔
مرحوم شوہر کرس کی موت کے تقریباً دو سال بعد 33 سالہ بیوہ IVF پراسس کے ذریعے حاملہ ہونے میں کامیاب ہوئی اور 17 مئی کو بیٹے کو جنم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ۔ قطر نے غیر شادی جوڑوں پر بڑی پابندی عائد کردی
بیٹے کی پیدائش کے بعد خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا محسوس نہیں ہوا کہ مجھے اپنے بیٹے کو اس کے والد کی تصویر دکھانے ضرورت ہے، ایسا محسوس ہوا جیسے وہ پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سےبڑی خبر