اسپیکر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے اختیارات ختم

Jun 24, 2022 | 19:27:PM

(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں بڑی پوسٹوں پر بھرتیوں کے لیے اسپیکر اور سیکرٹری اسمبلی کا اختیار ختم کردیا گیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے سروسز رولز بھی تبدیل کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں گریڈ 16 سے 19 تک براہ راست بھرتیوں پر پابندی لگا دی گئی جبکہ گریڈ 16 سے 19 تک کی بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوں گی۔پنجاب حکومت اسمبلی سیکرٹریٹ سروسز بل کو آرڈیننس کے ذریعے نافد کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس کا بھرتیوں کا اختیار تھا۔اسپیکر اور فنانس کمیٹی کی منظوری سے بڑی پوسٹوں پر نوکریاں دی جارہیں تھیں۔قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے یہ بھرتیاں ہو رہیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے تین افسروں کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش

مزیدخبریں