(24 نیوز)توانائی بچت مہم کے سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا،ہفتے کو دکانیں کھولنے کے اوقات کار کی پابندی نہیں ہوگی، نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار سے جمعہ ہوٹل ،ریسٹورنٹ ،کافی شاپ رات11 کے بجائے ساڑھے 11بجے بند ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئےبڑی خوشخبری؛ حکومت کا بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان