(24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپر ٹیکس معیشت پر ایک بڑا حملہ ہے،اس سے صنعتیں تباہ اور فیکٹریوں کو تالے لگ جائیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلا بجٹ کاغذی اور جعلی تھا مگر اصل بجٹ اب آ رہا ہے، بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے گی،کاروبار متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک آئی ایم ایف کا حکم نامہ مکمل نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی بڑی صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئےبڑی خوشخبری؛ حکومت کا بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان