سابقہ حکومت کو پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہیں دینی چاہئے تھی، مفتاح اسماعیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ سابقہ حکومت ہمیں ڈیفالٹ کی نہج پر چھوڑ گئی تھی،میں سمجھتا ہوںپیٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہیں دینی چاہئے تھی،پچھلے سال 1500 ارب روپے بجلی کی سبسڈی پر خرچ کئے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ کہیں کہیں آئی ایم ایف نے ہماری بات مانی، کہیں ہم نے مانی،ان کا کہناتھا کہ سپر ٹیکس ون ٹائم ہو گا،سپر ٹیکس بینک اور شوگر انڈسٹری پر بھی ہو گا۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ ماہانہ ایک سے تین لاکھ تنخواہ پر12 فیصدٹیکس ہو گا،دکانوں پر 3 سے 10 ہزار فکس ٹیکس لگایا جائے گا،سونے کی 30 ہزار میں سے صرف22 دکانیں رجسٹرڈ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئےبڑی خوشخبری؛ حکومت کا بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان