بھارت کے معروف اداکار نے خود کشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار نے خود کشی کرلی ۔اوڈیا اور بنگالی زبان کے مشہور اداکار موہن پریڈا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ سینئر فلم اور تھیٹر آرٹسٹ کی بھونیشورمیں اپنی رہائش گاہ پرپھانسی پر لٹکتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے خود کشی کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر خودکشی کا معاملہ لگتا ہے لیکن ابھی تک کچھ وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ خود کشی کی وجہ کیا بنی ؟پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار کو ان کے گھر والوں نے جمعہ کی صبح ان کے کمرے میں مردہ حالت پایا ، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ۔
بھارتی اداکار کی موت پر فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی خبر ملتے ہی اداکار کی رہائش گاہ پر مداحوں کا ہجوم امڈ آیا ۔ فلم ڈائریکٹر چندی پاریجا نے کہا، "مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ ریموہن جیسا شخص خودکشی کر سکتا ہے۔ اوروہ خودکشی کیوں کرے گا؟ جبکہ وہ مالی طور پربھی ٹھیک ہے ۔ان کی زندگی میں ایسا کچھ نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارکی شاپنگ مال میں بیہودہ حرکت۔ ویڈیو وائرل