پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

Jun 24, 2022 | 21:29:PM

(24نیوز)پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر چین نے اپنا موقف واضح کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چین کے قونصل جنرل نے پاک چین مشترکہ ایوان صنعت و تجارت میں سینئرنائب صدرپاک چین چیمبراحسن چوہدری،نائب صدرسرفرازبٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ژاو شیرین نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی سے پاک چین دوستی پر کوئی فرق نہیں پڑا،سی پیک پر کام جاری رہے گا۔ان کا کہناتھا کہ حکومت کی تبدیلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں چین غیرجانبدار ہے،ہماری پالیسی ہے کہ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں دخل اندازی نہ کی جائے، پاکستان کیساتھ چائنہ کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
چینی قونصل جنرل نے مزیدکہا کہ چائنہ لون کو ری فنانسنگ کیاگیا،پاکستان کے موجودہ مشکل معاشی حالات سے خوب آگاہ ہیں، فارن ریزروز کم ہورہے ہیں،مہنگائی بھی ہے،ہم پاکستان کے تمام سٹیک ہولڈرز سے امید رکھتے ہیں کہ ذاتی مفاد کی بجائے ملکی مفاد کوتقویت دے گی۔اس موقع پرمختلف سیکٹرزکے کاروباری رہنما،اورصدرپاک چین چیمبرمسٹروانگ ژہائی نے بھی ویڈیولنک کے ذریعے قونصل جنرل کومختلف امورپرآگاہی دی۔
یہ بھی پڑھیں:لندن میں باکسر عامر خان کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار

مزیدخبریں