پنجاب حکومت کا عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کرنے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایوان وزیراعلیٰ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے تحریک انصاف کی پوری قیادت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے رہنما اداروں کو سیاست میں ملوث کر رہے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 5 اور 6 کے تحت کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، یہ سیریز قاسم سوری سے شروع ہو کر صدر پاکستان عارف علوی تک جاتی ہے
صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، انہوں نے جو کپڑے پہنے ہوئے ہیں وہ تو ان کی رسید بھی نہیں دے سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی اینٹی کرپشن نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی
صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان پیسے والے لوگوں کو لے کر آگے آرہے تھے،ہم غریب آدمی کو آگے لے کر آرہے ہیں۔
بلدیاتی قانون کی تفصیل بیان کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہر یونین کونسل کو سالانہ ڈیڑھ سے پونے دو کروڑ کے فنڈز دئیے جائیں گے، جنوبی پنجاب کے سیکریٹریٹ کو مزید فعال کیا جائے گا۔